Monday, 10 September 2012

عمران خان نے بعض اہم سیاسی خاندانوں کے پارٹی چھوڑنے کا نوٹس لے لیا



لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بعض اہم سیاسی خاندانوں کے پارٹی چھوڑنے کا نوٹس لے لیا ،پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اوروائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی کوناراض لوگوں سے رابطے کرنے اور انہیں منانے کاٹاسک دے دیا گیا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کاموقف ہے کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو یہ پارٹی کیلئے انتہائی خطر ناک ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قر یشی آج سے ناراض رہنما ؤں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر یں گے ۔

No comments:

Post a Comment