Wednesday, 12 September 2012

Mera Leader Imran Khan...


                                          میرا لیڈر عمران خان

 (Team Imran Khan)
http://soldiersofik.blogspot.com/

 کرکٹ سے محبت کچھ اس طرح خون میں شامل رہی کہ بچپن ہی سے عام لڑکیوں کی طرح گڑیا اور گڈے کی شادی کا کھیل رچانے کی بجائے ہاتھ میں خود کوبلا اور گیند ہی تھامے دیکھا،یہ اس زمانے کی بات ہے جب کر کٹ کی الف ب کا علم نہ تھاپھر بھی جب بھی پاکستان کا میچ ہوتا ہمیشہ ننھے ہاتھوںسے خود کو پاکستان کی جیت کی دعا کر تے پایا،اس کھیل سے دیوانگی کی حد تک محبت پوری قوم کے کے خون میں رچی بسی ہے ،کرکٹ میچ کی جیت تمام قوم کو پاکستا نیت کے رنگ میں رنگ دیتی ہے،اس کھیل سے محبت ہے تواس کھیل کے کھلاڑی بھی اسی طرح پاکستانی عوام کی آنکھوں کا تارا رہے اور اگران میں سے کوئی یونانی دیوتاﺅں جیسی وجاہت کا مالک ،دنیا کا بہترین آل راﺅنڈر کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین کپتان اور پاکستانی قوم کو 92کے ورلڈ کپ کی صورت تحفہ دینے والا ہو تو وہ کیوں نہ پاکستانی عوام کے دل میں دھڑکتا ہو گا۔
عمران خان ہی وہ نام ہے جو کرکٹ کھیلا تواس کی معراج پا گیاجو کسی بھی کرکٹر کا خواب ہو سکتا ۔اسی عمران خان نے جب اپنی ماں کا درد محسوس کیاتو وہ کروڑوں انسانوں کے لئے شفا بن گیا یہ اپنی ماں کی تکلیف کا احساس ہی تھا جو آج شوکت خانم ہسپتال کی صورت میں نظر آتاہے۔جب کرکٹ کا یہ شہزادہ گلی گلی شہرشہر جاکراپنے اس خواب کی تعبیر کے لئے پیسے جمع کررہا تھاتواس وقت میری طرح کے لاکھوں بچوں نے اپنی پاکٹ منی امانت کی صورت اس کے حوالے کی تھی۔آج ہمارے دل فخرسے معمور ہوتے ہیںیہ دیکھ کر عمران خان نے اما نت میں خیانت نہیں کی،معصوم بچوں کی اما نت کا صحیح استعمال شوکت خانم کی صورت میں گواہی دیتا نظر آتا ہے،میرے دل میں عمران خان سے عقیدت اور محبت کے جذبات کیوں نہ ہوں،ایک امانت ایک اورلیڈر کو بھی سونپی تھی قرض اتاروملک سنوراو،میرے جیسے لا کھوں بچوں کی پاکٹ منی جو پاکستان سے محبت میں ہم نے اس لیڈرکی جھو لی میں ڈال دی پر اس امانت میں خیانت نہ ہونے کی کو ئی بھی گواہی تو نظر نہیں آتی
علامہ اقبال کہہ گئے ہیں
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے شاہین کا جہاں اور
عمران خان نے تو کبھی پاکستان اور پاکستانی قوم کا مان نہیں توڑاجب جب پاکستانی قوم نے عمران پر بھروسہ کیا ہے ،اس نے اس کا حق ادا کیا ،آج میںکیوں نہ عمران کی آواز پرلبیک کہوں؟سیاست کے اس کارزار میں کوئی ایک بھی تو اس جیسا نظر نہیں آتا ہے جس کا سب کچھ میرے پاکستان کے لئے ہے،عمران جو کہ اب ایک سلجھا ہوا سیاست دان نظر آتاہے جب بھی غیر ملکیوں کے ساتھ اس کی گفتگو سنی ہمیشہ سر فخر سے بلند ہی ہوا اور دل سے یہی آواز آئی ہاں یہی تو ہے اس دھرتی کا بیٹا جوکبھی بھی پاکستان کا نام جھکنے نہیں دے گایہ اس دھرتی کا سودا نہیں کر ے گا ۔اقتدار کی ہوس میں چور دروازوںکے پیچھے غیر ملکی آقاﺅں کے تلوے چاٹ کر عوام کے سامنے ان کی محبت میں گھلنے کا ڈرامہ نہیں کر ے گا۔
یہ عمران خان کا آج تک کا ٹریک ریکارڈ ہی تو ہے جو مجھے اور مجھ سے نوجوانوں کو عمران خان پہ اعتبارپر مجبور کرتاہے،یہ ہمارے دل کی آواز ہے کہ اگراس دفعہ قوم نے کھلی آنکھوں سے ووٹ کا صحیح استعما ل کیاتو عمران خان کی صورت میں ایک ایسا سربراہ اس پاک وطن کو مل جائے گاجو اس کی عزت اور عظمت میں اضافے کا باعث ہو گا۔
آو نوجوانوں مل کر اس پاک وطن کی محبت کا حق ادا کریںایک بار پھر عمران خان پر اعتبار کریں ایک بار پھر ووٹ کو اما نت سمجھ کر عمران خان کے حوالے کر دیںاس یقین کے ساتھ کے آنے والے دنوں میںایک خوشحال پاکستان ہماری اما نت میں خیا نت نہ ہونے کی گواہی دے گا۔انشاءاللہ۔ 

1 comment:

  1. improve your font plz and remove the captcha while commenting

    ReplyDelete